برطانیہ: شہزادہ ہیری کی کتاب کی فروخت کا آغاز ہوگیا

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی سوانح حیات’اسپیئر‘ کی مارکیٹ میں فروخت کا آغاز ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کئی مہینوں تک جاری رہنے والی تشہیری مہم کے بعد بالآخر منگل کو شہزادہ ہیری کی سوانح حیات ’اسپیئر‘ ان کے آبائی ملک برطانیہ میں فروخت کے لیے پہنچ گئی ہے، جس سے شاہی خاندان کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1992ء میں مصنف اینڈریو مورٹن کے اشتراک سے ہیری کی والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’ڈیانا: ہر ٹرو اسٹوری‘ کے بعد اب شہزادہ ہیری کی زندگی پر لکھی گئی کتاب شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کی جانب سے شائع کی جانے والی سب سے بڑی اور مشہور کتاب ہے، جسے فروخت کرنے کے لیے برطانیہ کے کچھ اسٹورز آدھی رات کو ہی کھل گئے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in