بلوچستان اور سندھ میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج سے سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق، سمندری ہواؤں کی رفتار 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز تک ہوا 50 سے 55 کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتار کو بھی چھوسکتی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
ہلکی پھلکی دھوپ کے ساتھ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خوشگوار رہے گا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in