بلوچستان کوئلے کی کان میں گیس کا دھماکہ- ۶ کار کن جان سے ھاتھ دھو بیٹھے-


بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان کے اندر گیس کے دھماکے میں کم از کم 6 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق کان کن تقریباً 1500 فٹ کی گہرائی میں کھدائی کر رہے تھے، کان کے اندر میتھین گیس جمع ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے کی شدت کی وجہ سے کان کا ایک حصہ منہدم ہونے سے مزدور اندر پھنس گئے اور اس کا داخلی راستہ بند ہوگیا۔

ریسکیو اور لیویز اہلکاروں نے کان کنوں کی ٹیم کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا اور افراد کو بچا لیا- لیکن چھ کان کن حادثے میں جاں بحق ھو گئے

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in