بنگلا دیشی بندرگاہ پر پی این ایس سی کے جہاز چترال کو حادثہ پیش آ گیا۔


شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز کا اینکر ٹوٹ گیا، جس کا سامان نہیں اتارا جا سکا، 14 دن سے جہاز چٹاگانگ پورٹ کے آؤٹر اینکیریج پر ہے۔

شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز معمول سے زیادہ کھڑے رہنے سے ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے، نیا اینکر آنے تک جہاز مزید چٹاگانگ پورٹ پر رہے گا۔

پی این ایس سی کے ترجمان کے مطابق جہاز چترال کو معمولی نوعیت کا حادثہ پیش آیا ہے، جہاز سے سامان اتارنے کا کام جاری ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in