بچے کی پیدائش پر والدین کی چھٹی کا بل منظور
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کے لیے چھٹی کا بل منظور کر لیا گیا۔بل سینیٹر قرۃ العین مری نے پیش کیا۔ بچے کی پیدائش پر والد کو بھی تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی چھٹی مل سکے گی۔میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل 2023 کی منظوری کے بعد ماں کو پہلے بچے کی پیدائش پر 6 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔ماں کو دوسرے بچے کی پیدائش پر 4 اور تیسرے پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔والد کو دوران ملازمت چھٹیاں تین دفعہ میسر ہوں گی۔قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کے اداروں پر ہو گا۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today