بھارت، غصے میں موبائل فون کھانے والی لڑکی کے پیٹ کا آپریشن

اسپتال میں اس نوعیت کا پہلی مرتبہ آپریشن کیا گیا جس میں ڈاکٹروں کو کامیابی ملی،رپورٹ
راولپنڈی (رپورٹر)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع بھند میں نوجوان لڑکی نے موبائل فون نگل لیا جس کے بعد اس کا آپریشن کرنا پڑا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 15 سالہ لڑکی نے غصے میں آکر اپنا موبائل فون نگل لیا جس کے بعد اسے اہلخانہ نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال لانے پر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ موبائل فون لڑکی کی پیٹ میں پھنسا ہوا ہے۔ اسپتال میں لڑکی کا تقریبا ایک گھنٹے کا آپریشن کر کے ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ سے موبائل فون نکال لیا اور لڑکی کی حالت اب بالکل صحیح بتائی گئی ہے۔اس اسپتال میں اس نوعیت کا پہلی مرتبہ آپریشن کیا گیا جس میں ڈاکٹروں کو کامیابی ملی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in