بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 21 ماہ بعد بحال
متنازع بیانات کیلئے مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 21 ماہ بعد بحال کر دیا گیا۔گزشتہ دو سالوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کا شکار اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پھر سے بحال کر دیا گیا ہے، کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو مئی 2021 میں معطل کیا گیا تھا اداکارہ سوشل میڈیا پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں انہوں نے 2021 میں ریاست بنگال میں ہونے والے انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات کے بارے میں مواد ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔#BoxOffice #Bollywood #KanganaRanaut #Actress #TwitterAccount
Visited 1 times, 1 visit(s) today