بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ سیلفی وائرل

بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ سیلفی لے لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ملالہ اور رنویر کی ملاقات این بی اے کی باسکٹ بال گیم کے موقع پر ہوئی جہاں ہالی ووڈ کے دیگر مشہور اداکار بھی موجود تھے۔رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ مختلف فنکاروں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر عصر ملک کے ساتھ ہیں اور موبائل سے تینوں کی سیلفی لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی اپنے شوہر کے ساتھ امریکن لیگ کے آل سٹارز ویک اینڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in