بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں، ماورہ حسین
ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے۔ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ میں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں، بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی عمدہ کام ہی ترجیح ہوگی کیونکہ شائقین کو ہمیشہ عمدہ کردار ہی پسند آتے ہیں MawraHussain #PakistaniActress #Lollywood #Bollywood #India #Showbiz
Visited 3 times, 1 visit(s) today