بھارت نے پھر کہہ دیا سرفراز دھوکا نہیں دے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن اتنا دلچسپ ہوا کہ اس کا ذکر سرحد پار بھی خوب ہوا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کر رہا ہے ۔میچ پر تبصرہ کرنے والے بھارتیوں نے خاص طور پر سرفراز احمد کی بھی تعریف کی۔اس کے علاوہ تینوں تبصرہ کرنے والوں نے ٹیسٹ میچ کو دلچسپ بھی قرار دیا۔دوسری جانب بھارت کی مشہور ویب سائٹ نے سرفراز احمد کا سنچری بنانے کے بعد خوشی کا اظہار بھی اپنی ویب سائٹ پر بطور خبر لگایا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in