بھارت نے 2 ماہ بعد کینیڈا کے لیے ویزا سروس بحال کر دی
نئی دہلی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے دو ماہ بعد کینیڈا کے لیے ویزا سروس بحال کر دی ہے، جسے بھارت نے سمتبر میں معطل کر دیا تھا۔
کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی اور ویزا سروس روک دی گئی تھی، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 40 سے زیادہ سفارت کار بھی واپس بلا لیے تھے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today