بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے ناراض ہوں گے، بابر اعظم
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے کوئی سپر پاورز نہیں چاہیے، جو ہے اس پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ اگر انہوں نے اپنے بیسٹ فرینڈ کا نام لیا تو دوسرے ناراض ہوجائیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ویسے تو محمد رضوان، شاداب خان اور امام الحق میرے قریبی دوست ہیں۔بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ فون کا زیادہ استعمال نہیں کرتا، موبائل پر انسٹاگرام اور ٹوئٹر زیادہ استعمال کرتا ہوں جبکہ میں گانے شوق سے سنتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاستا، اسٹیکس اور سوشی پسندیدہ کھانے ہیں جبکہ میرے خیال میں نیوزی لینڈ دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today