بی ٹی ایس کے گلوکار جنک کوک کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول

جنوبی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس  (Bangtan Boys) کے گلوکار جنک کوک کو کھانا وصول نہ کرنے پر مداح کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پاپ گلوکار جنک کوک کو مبینہ طور پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کے بعد بی ٹی ایس آرمی کے نام سے مشہور اس بینڈ کے لاکھوں مداحوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی ٹی ایس کے رکن جنک کوک نے کھانا بھیج بھیج کر پریشان کر دینے والے مداح کو کھانا بھیجنے سے منع اور بار بار کھانا بھیجنے پر قانونی کارروائی سے متعلق ایک شو کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

مداح نے اب سوشل میڈیا کا استعال کرتے ہوئے گلوکار کے اس پیغام پر جواب دیا ہے۔

مداح نے جنک کوک کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تمہیں کیا لگتا ہے کہ میں اِسے (جنک کوک) مار نہیں سکتا؟ مجھے اس کے گھر کا پتہ معلوم ہے، جہاں میں کھانا بھجوا رہا ہوں وہیں میں اُسے مار بھی سکتا ہوں۔اس ٹوئٹ کے بعد اب جنک کوک کے مداحوں کی جانب سے دھمکیاں دینے والے ٹوئٹر صارف کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔مداحوں نے بی ٹی ایس کی حفاظت کرنے والی کمپنی ’بگ ہٹ‘ پر زور دیا کہ وہ جنک کوک کی حفاظت کرے اور اسے محفوظ رکھے۔

Jungkook

KoreanBand

BTS

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in