تحصیل غازی میں حالیہ بارش کے نئے سپیل نے تباہی مچادی

تر بیلا غازی (بیورو رپورٹ)
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )تحصیل غازی میں حالیہ بارش کے نئے سپیل نے تباہی مچادی، کنڈی درہ میں طغیانی کے باعث ننھی بچی سکول جاتے ہوئے تیز رفتار موجوں کی نذر ہو کرجاں بحق ہوگئی جبکہ باقی تین بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا، سانحہ کی اطلاع پر پورے علاقہ میں رنج و ملال کی لہر دوڑ گئی، کرامت خان جسکا تعلق پاک آرمی سے بتا یا جاتا ہے، اِسکے چار بچے(طلال، بلال، رمینہ اور میمونہ) موٹر سائیکل پر سوار سکول جا رہے تھے،کہ کنڈی درہ میں بہتے ہوئے تیز رفتارسیلابی پانی کے ریلے میں موٹر سائیکل سمیت جا گرے، پانی میں ڈوبتے ہوئے بچوں کو دیکھتے ہوئے موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بہتے پانی میں چھلانگیں لگا ئیں،اور تین بچوں کو پانی کی موجوں میں سے نکال لیا،جبکہ چھوٹی میمونہ پانی کے لہروں میں بہہ گئی، جسکی نعش خالو جبہ کے مقام سے نکال لی گئی ہے، تنیوں بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل غازی ہیڈ کواٹر ہسپتال سے گھرمنتقل کر دیا گیا،واضع رہے کہ تحصیل غازی میں جمعرات کی شب موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کاسلسلہ جاری رہا،رات گئے طوفانی بارش کے سبب پانی کی گزرگاہیں سیلابی شکل اختیار کر گئیں، لانسپور سے تحصیل صوابی تک ٹریفک کہیں گھنٹے بند رہی،اور کسانوں کی کھڑی تیار فصلو ں کو بھی شدید نقصان پہنچا،خیال رہے کہ ان دنوں تحصیل غازی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، بارشوں کانیا اسپیل خطرناک صورتحال اختیار کرچکاہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in