ترکیہ میں زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 4000 سے زائد، ہزاروں زخمی

ترکیہ اور شام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے اب تک مجموعی اموات 4 ہزار 372 ہو گئی ہیں۔ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار921 ہوگئی، جبکہ 15 ہزار 834 افراد زخمی ہوئے ہیں۔شامی حکام کے مطابق شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1 ہزار 451 ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار 531 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ترک ڈیزازسٹر ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سرچ اور ریسکیو ٹیموں کی گاڑیوں کو راستہ دینے کے لیے سڑکوں کو خالی چھوڑ دیں۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آئے زلزلے نے تباہی مچا دی، دونوں ممالک میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 23 کلو میٹر جنوب میں تھا اور اس کی گہرائی 17.9 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکے 1 منٹ تک محسوس کیے گئے تھے، جبکہ زلزلے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in