ترکی میں ریکارڈ کیا گیا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت

ترکیہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق منگل کو ترکیہ کے شہر (Eskisehir) میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ درجہ حرارت 2021 میں 49.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ماہرِ موسمیات نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in