تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کا281 رنز کا ہدف 8 وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں قبل حاصل کرکے تیسرا میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔نیوزی لینڈ کی فتح میں گیلن فلپس کی 63 رنزکی ناقابل شکست اننگز کا نمایاں کردار رہا، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں اوپنر وین کونوے 52 اور ولیم سن 53 شامل ہیں، ڈیرل مچل 31 اور فن ایلن 25 نے بھی پاکستانی بولنگ کی مزاحمت کی۔گرین شرٹس کے محمد وسیم جونیئر اور آغا سلمان نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور اسامہ میر نے 1، 1 کیوی بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 3 میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ پر 280 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کے لیے 281 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in