ثانیہ مرزا کی گھر واپسی، شعیب ملک کا پرتپاک استقبال

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ پہنچیں تو ان کے شوہر شعیب ملک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد ثانیہ ان کے گلے لگ گئیں۔بھارتی میڈیا پر گردش کرتی اسٹار جوڑی کے اس طرح بغلگیر ہونے کی ویڈیو پر ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے جذباتی الوداع کہہ تو ان کے پرستاروں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔دریں اثناء دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ثانیہ مرزا کے آخری میچ کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in