جج عاصم کی اہلیہ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی

جج عاصم کی اہلیہ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔
کمسن رضوانہ کی طبیعت قدرے بہتر ہے، آپریشن کے بعد رضوانہ کے زخموں میں انفیکشن میں کمی آئی ہے۔

پروفیسر جودت سلیم کا بتانا ہے کہ سر، چہرے، کمر کے زخموں کا انفیکشن ختم کرنے کے لیے آپریشن کر کے پٹیاں کی جا رہی ہیں، پٹیوں کے بعد انفیکشن میں کمی آنا مثبت اور خوش آئند ہے۔

ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

پروفیسر جودت سلیم نے کہا ہے کہ رضوانہ کے زخموں کا انفیکشن ختم ہونے کے بعد پلاسٹک سرجری کی جائے گی، سر پر زخم عین درمیان میں ہے، رضوانہ ابھی صرف بیٹھ رہی ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in