جرمنی: برلن کے چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے خاتون پر حملہ کردیا
برلن کے چڑیا گھر میں سفید ریچھ (Polar Bear) نے 32 سالہ خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے سفید ریچھ کے کھانے کے وقت پنجرے میں چھلانگ لگادی جس کے بعد پنجرے میں موجود ایک سفید ریچھ نے ان پر حملہ کردیا تھا۔
حکام کے مطابق سفید ریچھ کے حملے میں خاتون کے جسم پر کئی زخم آئے تھے تاہم چڑیا گھر کے اہلکاروں نے فوری طور پر خاتون کو ریچھ کے پنجرے سے باہر نکال لیا تھا۔
میڈیا کے مطابق سفید ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون اس وقت اسپتال میں داخل ہیں تاہم ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today