جمائمہ کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا امکان

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔متعدد ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ جمائمہ اپنی فلم کی ریلیز کے لیے پاکستان آئیں گی، جو 3 مارچ کو پاکستان میں پاکستانی شائقین کیلئے پیش کی جائے گی۔برطانوی فلم ساز اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، اس فلم ”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ” میں شہزاد لطیف، ایما تھامسن، للی جیمس، سجل علی اور شبانہ اعظمی نے مرکزی کردار کیا ہے۔جمائمہ کی اس فلم کی کہانی جنوبی ایشیا کی ثقافت میں ارینج میرج کے موضوع کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم دنیا بھر میں مثبت ریویو حاصل کر رہی ہے۔جمائمہ نے اعلان کیا کہ ان کی فلم پاکستان میں 3 مارچ کو ریلیز کر دی جائے گی۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے سوال پر کیا۔ شہزاد رائے نے جمائمہ سے استفسار کیا تھا کہ فلم پاکستان میں کب ریلیز ہو گی۔جس کے جواب میں جمائمہ نے شہزاد رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 3 مارچ کو ان کی فلم پاکستان میں ریلیز کر دی جائے گی۔

You might be interested in