جنرل برائس نے ملک پر 55 سال حکومت کرنے والے خاندان کا تختہ الٹا گیبون

فوج نے اعلان کیا ہے کہ بونگو خاندان کے 55 سالہ اقتدار کا تختہ الٹنے والے جنرل آئندہ ہفتے پیر کو مغربی افریقی ریاست گیبون کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے.

نئی حکومت کے ترجمان کرنل الریچ منفومبی منفومبیا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہاکہ فوج نے عطیہ دہندگان کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ اندرون و بیرون ملک تمام وعدوں کا احترام کریں گے اور عبوری اداروں کو مرحلہ وارکریں گے۔

جنرل برائس اولیگوئی نگوما کی حلف برداری آئینی عدالت میں ہو گی۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کس طرح نئی کمیٹی برائے عبوری اور بحالی اداروں (سی ٹی آر آئی) کام کرے گی۔

معزول صدر علی بونگو اونڈیمبا کے والد عمر چار دہائیوں سے زیادہ عرصے تک اقتدار پر فائز رہے،حالیہ متنازع انتخابات میں مکمل طور پر فاتح قرار دیے جانے کے فوری بعد انہیں معزول کردیا گیا۔

تیل کی دولت سے مالا مال ریاست میں خوشی کے مناظر کے دیکھے گئے،فوجی بغاوت کےرہنماؤں نے ایلیٹ ریپبلکن گارڈ کے سربراہ جنرل برائس اولیگوئی نگوما کو گیبون کا عبوری صدر نامزد کیا ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in