جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 23 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع کوٹ اعظم میں آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

SecurityForces

ISPR

PakistanArmy

You might be interested in