جڑانوالہ میں توہین مذہب کے افسناک واقعہ پر شوبز کے فنکاروں کی شدد مذمت۔اداکارہ سجل علی نے واقعے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’کسی بھی مذہب میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ انتہائی باعث شرمناک اور دل شکستہ فعل ہے‘۔

انہوں نے مذمت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہوں اور ملک میں اتحاد اور امن کے لیے دعاگو ہوں
اداکارہ ازیکا ڈینیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس افسوس ناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے! میں مسیحی برادری کے خلاف اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہوں، ہم کیوں مقدس مقامات کا احترام نہیں کر سکتے پھر چاہے وہ چرچ ہو یا مسجد؟ میں ان مظالم اور غیر منصفانہ تشدد کے خلاف کھڑی ہوں اور انصاف کا مطالبہ کرتی ہوں‘

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in