جیکولین فرنینڈس ائیرپورٹ پر اپنا سامان بھول گئیں
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس ممبئی ائیرپورٹ پر اپنا سازو سامان بھول گئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکولین اپنے کسی نئی پراجیکٹ کیلئے ممبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہورہی تھیں تاہم اداکارہ میڈیا کو دیکھ کر ان کے سوالات سے بچنے کیلئے تیزی سے ائیرپورٹ کے اندر چلی گئیں۔ کچھ دیر بعد جب جیکولین کو یاد آیا کہ وہ اپنا سامان تو ساتھ لانا ہی بھول گئی ہیں تو انہوں نے اپنی اسسٹنٹ کو سامان لانے بھیجا۔ اس موقع پر فلم پروڈیوسر راگھو شرما بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو جہاز میں چہرے پر ماسک لگائے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں پروڈیوسر نے لکھا کہ جیکولین کے ساتھ اپنے پسندیدہ شہر جا رہا ہوں۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today