جی 20 سربراہی اجلاس سے ویڈیو خطاب بھی نہیں کرینگے، کریملن


کریملن نے گزشتہ روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا رواں ہفتے بھارت میں ہونیوالے جی 20سربراہی اجلاس سے ویڈیو خطاب کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

اس اجلاس کا انعقاد یوکرین کے تنازع پر روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے دوران ہورہا ہے، اس تنازع کی وجہ سےگزشتہ سال بالی میں اس سوال پر کہ کیا ولادیمیر پیوٹن الگ ویڈیو خطاب کریں گے، سربراہی کانفرنس میں شدید تناؤ پیدا ہوا تھا۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایاکہ نہیں،ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کاموں کی قیادت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے، جو روس کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in