حسن علی ولیمے میں شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگ گئے ، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل


سوش میڈیا پر شاداب خان کے ولیمے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ساتھی کرکٹر حسن علی کو مستی مذاق کرتے دیکھا گیا۔ ولیمے کی تقریب میں اسٹیج پر گروپ فوٹو گرافی کے دوران حسن علی مذاق مستیاں کرتے رہے اور وہ اس دوران شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب کے والد نے حسن کو اپنے برابر میں بٹھایا لیکن حسن اس دوران بھی مذاق سے باز نہ آئے اور شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگنے لگے، بولر کی اس حرکت پر اسٹیج پر موجود لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ اس ویڈیو سے قبل حسن علی کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کبھی منفرد انداز میں سلام کرتے اور شاداب کو ماتھے پر بوسہ دیتے دیکھا گیا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in