حکمران جماعت میں شامل جماعتوں نے اگر آمدہ انتخابات میں ایک دوسرے کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے کیے تو اتحاد ٹوٹ جائے گا اور موجودہ حکومت کے حاصل تمام فوائد ضائع ہوجائیں گے۔خورشید شاہ

اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں خورشید شاہ نے آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کو 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 120 نشستوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور ان نشستوں پر گزشتہ انتخاب میں دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کے امیدوار کی حمایت کرنی چاہئے۔
سینیئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری مسلم لیگ ن پر عائد ہوتی ہے کہ وہ دیگر اتحادی جماعتوں کو عام انتخابات میں کس طرح لے کرچلتی ہے کہ اتحاد کا ماحول اور فضاء برقرار رہے۔خورشید شاہ کے مطابق نئی مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہو سکتے ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in