حکومت نے 3 ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کیلئے پلان آئی ایم ایف کو دیدیا

راولپنڈی (نیوز مانیٹرنگ )حکومت نے تین ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کے لیے پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دے دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رائز ٹو پروگرام سے 45 کروڑ، اےآئی آئی بی، کمرشل بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔حکام نے آئی ایم ایف سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ ہو جائے تو فنانسنگ کا انتظام آسان ہو گا۔ذرائع نے کہا کہ پہلے معاہدہ یا مزید 3 ارب ڈالر کی ضمانتیں اس حوالے سے آئی ایم ایف کے جواب کا انتظار ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ قرض پلان پر آئی ایم ایف کی جانب سے رسپانس ملنے کا انتظار ہے، جنیوا میں ڈونرز کانفرنس سے رقم حاصل کرنے کا پلان بھی آئی ایم ایف کو دیا گیا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in