حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے اضافےکا اعلان

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا ۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر 262 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ مٹی کا تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 189روپے83پیسے کا ہو گیا جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل187  روپے کا ہو گیا ہے۔وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیمتوں کااطلاق فوری ہوگا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in