خبردار! اداکاراں کے بلو ٹک اکاونٹ کے دھوکے میں نہ آئیں

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہوئے ہوشیار رہیں، بلو ٹک کے دھوکے میں نہ آئیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اب سے کچھ عرصہ قبل تک بلو ٹک کو تصدیق شدہ اکاونٹ ہونے کی علامت سمجھا جاتا تھا، تاہم جب سے بلو ٹک سبسکرپشن فیس عائد کی گئی ہے، تب سے کئی مختلف معروف شخصیات جعلی بلو ٹک اکانٹ کے باعث پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔اب حال ہی میں اداکارہ سجل علی کا بلو ٹک کا حامل جعلی اکاونٹ سامنے آیا ہے ، جسے دیکھ کر کوئی بھی دھوکہ کھا سکتا ہے۔جبکہ دراصل اداکارہ سجل علی کے حقیقی اکانٹ پر بلو ٹک نہیں ہے۔صرف سجل علی ہی نہیں بلکہ اداکارہ ثنا جاوید بھی اسی نو عیت کی شکایت کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نہیں ہیں لیکن ان کے نام سے اکاونٹ موجود ہے۔اس حوالے سے اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے درخواست کی کہ ان کے فیک اکانٹ کو رپورٹ کریں۔انہوں نے اپنے فیک اکاو¿نٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے اور عوام کو بتایا کہ وہ ٹوئٹر استعمال نہیں کرتیں اور اس پر موجود ٹوئٹس کو ان کی رائے نہ سمجھا جائے۔اداکارہ نے میڈیا اداروں سے بھی درخواست کی ہے کہ ان کے متعلق کوئی خبر بنانے سے قبل وہ اداکارہ سے تصدیق ضرور کریں کیوں کہ وہ ٹوئٹر پر نہیں ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر بھی اسی پریشانی سے دوچار نظر آئیں تھی کہ ان کے حقیقی اکاونٹ پر بلو ٹک نہیں ہے جبکہ جعلی اکانٹ تصدیق شدہ ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in