خواہش ہے آریان مجھ سے آگے جائے، شاہ رخ خان
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کہا ہے کہ ان کا بیٹا آریان ان سے آگے جائے۔ حال ہی میں 25 سالہ آریان نے ایک نئی ایڈورٹائزمنٹ میں اپنے والد کی ہدایتکاری کی، یہ ایڈ آریان کے لگژری کلاتھنگ برانڈ ڈی یاوول ایکس کے لانچ کے لیے بنایا گیا۔ بیٹے سے قریبی تعلق کے حوالے سے کنگ خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی یہ خواہش اور عزم ہے کہ ان کا بیٹا مستقبل میں اپنے والد سے بھی زیادہ آگے جائے۔ انھوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ہم دونوں کے درمیان نہایت ہی دوستانہ تعلقات ہیں، یہاں تک کہ بعض اوقات ہم دونوں کچھ بے ہودہ مذاق بھی کرلیتے ہیں۔ واضح رہے کہ کلاتھنگ برانڈ کے علاوہ آریان اس برس ایک ویب سیریز میں بطور مصنف، ہدایتکار اور شو رنر کے طور پر بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو بھی کر رہے ہیں۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today