خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے کی لپیٹ میں ہیں۔

باجوڑ اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کےمطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔گزشتہ روز بھی لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور اس کی گہرائی186 کلومیٹر تھی۔زلزلہ کے باعث شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے۔رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in