دبئی ،دنیا کے سب سے بڑا فانٹین شو دی پوائنٹ کو بند کرنے کا اعلان
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )دبئی میں دنیا کے سب سے بڑا فانٹین شو دی پوائنٹ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطا بق دی پوائنٹ کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں شوکو15 مئی سے اگلی اطلاع تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئےبتایا کہ عوام 14 مئی تک فائنل شوز دیکھ سکتے ہیں۔مقامی طرز زندگی کے آٹ لیٹ واٹس آن دبئی نے اطلاع دی ہے کہ فانٹین کو دوبارہ تعمیر و ترقی کے لیے بند کیا جارہا ہے تاہم اس کے دوبارہ کھلنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے یہ فانٹین شو اکتوبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ پرکشش فانٹین شو دنیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فانٹین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتا ہے۔14 ہزار مربع فٹ کا فانٹین امارات کا واحد کثیر رنگی فانٹین بھی ہے جس میں 3 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس اور واٹر جیٹ ہیں ۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today