دبئی میں فلیٹ 41 کروڑ درہم میں فروخت

 دبئی کی تاریخ کا ایک مہنگا ترین سودا ہوا ہے، ایک اپارٹمنٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہو گیا۔پراپرٹی مارکیٹ میں گزشتہ سال سے تیزی آنے کے بعد دبئی میں سب سے مہنگے اپارٹمنٹ کی فروخت کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔جمیرہ بے میں بلغاری لائٹ ہاؤس ڈویلپمنٹ کا یہ پینٹ ہاؤس 410 ملین درہم (112 ملین ڈالر) میں فروخت ہوا ہے، یہ دبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ میں سب سے مہنگا سودا ہے، اور یہ یکم فروری کو رجسٹرڈ ہوا۔یہ عمارت دبئی ہولڈنگ کی ماتحت کمپنی مِراس تعمیر کر رہی ہے، اور اس میں موجود فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور یہ 9 کمروں پر مشتمل ہے، فی مربع فٹ کی قیمت 10521 درہم بتائی گئی ہے۔بلغاری لائٹ ہاؤس ایک 27 منزلہ رہائشی عمارت ہے جو سمندر کنارے واقع ہے، اور اس میں 31 پینٹ ہاؤسز کے علاوہ تھری لیول اسکائی ولاز بھی ہوں گے۔یہ عمارت معروف اطالوی تعمیراتی کمپنی ’انتونیو سیٹیریو پیٹریشیا وائل‘ نے ڈیزائن کی ہے، اور اس کا طرز تعمیر بھی اٹلی کا ہے، اور نہایت خوب صورتی سے اسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in