دریائے ستلج پر پانی کی آمد میں خطرناک اضافہ۔

مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عمران قریشی نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج پر بھارتی ڈیموں پونگ اور باکھرا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، مزید بارشوں کی صورت میں بھارت سے پانی کی آمد میں تباہ کن اضافہ متوقع ہے، اس متوقع سیلاب سے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، ملتان اور بہاولپور کے اضلاع شدید متاثر ہو سکتے ہیں، دریائے ستلج کے راستے میں قائم سوسائٹیوں اور قصبوں کو خالی کرانا پڑ سکتا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ متعلقہ انتظامیہ کو ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے موضع جات، دیہات اور سوسائٹیوں بارے تفصیلات فراہم کی جا چکی ہیں

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in