دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دے دیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بیٹرز کے لیے سازگار اس وکٹ پر ڈیرل مچل نے پھر سنچری اسکور کی اور اس مرتبہ نیوزی لینڈ نے پہلے سے زیادہ رنز کا انبار لگایا۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔ محتاط انداز میں شروع کی گئی اس اننگز کے ابتدا میں ول ینگ 33 کے مجموعے پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر 51 رنز بنانے والے چیڈ بوس کے ساتھ ڈیرل مچل نے 86 رنز جوڑے، جبکہ چیڈ بوس کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے 183 رنز کی پارٹنرشپ بناڈالی۔ ڈیرل مچل نے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور جمی نیشم نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف 78 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر نمایا رہے جبکہ نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا