دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر کم ہوکر 2001 ڈالر فی اونس ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in