دیپیکا پڈوکون نے 2022 کےاہم لمحات شیئر کردیے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 2023ء کے آغاز پر گزشتہ سال گزرنے والے اہم لمحات کا جائزہ لیا ہے۔دیپیکا پڈوکون کے لیے 2022ء بلاشبہ ایک شاندار سال رہا، جس میں اُنہوں بہت سی کامیابیاں سمیٹیں۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ کے 2022ء میں گزرے اہم لمحات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔اداکارہ نے گزشتہ سال ’ٹائم 100‘ ایوارڈ حاصل کیا، فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ان کامیابیوں کے علاوہ گزشتہ سال دیپیکا کی اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ سے علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں جو کچھ ہی عرصے میں دم توڑ گئیں۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today