ذیابیطس کے مریضوں کے لئے رمضان میں ھدایات

سحری میں ناریل کا پانی، لیموں پانی یا سادا پانی پی کر خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، افطار کے بعد یا سحری میں اتنا پانی پی لیں کہ دن کے 7-8 گلاس ہوجائیں۔شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ رمضان میں سحری بالکل نہ چھوڑیں، ڈاکٹر کی سفارش کے مطابق انسولین اور ادویات کی ڈوز کو ایڈجسٹ کریں۔کوشش کریں سحری اور افطار میں پھل سمیت دہی اور دودھ کا استعمال کریں اور کم گلی سمک انڈیکس والے کاربوہائیڈریٹس کو ترجیح دیں جیسے براؤن رائس، ملٹی گرین آٹا اور سبزیاں وغیر۔کھانے میں سفید چاول، آلو اور میدے کا استعمال نہ کریں۔افطاری کے وقت افطار کی اشیاء اور کھانا ایک ہی وقت میں کھانے سے گریز کریں، بہتر ہے کہ پہلے افطار کریں، کچھ دیر بعد کھانا کھائیں اور اس کے بعد وقفے وقفے سے کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں۔زیادہ پسینہ آنے سے بچنے کے لیے ہلکے کپڑے پہنیں جو پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے، سورج کی روشنی میں باہر جانے سے گریز کریں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in