راولپنڈی: دفعہ 144 میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔اس کے علاوہ اسلحے کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in