راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی شادی کے حوالے سے شہ سرخیوں میں رہنے والی راکھی ساونت سے جب میڈیا نے دوبارہ شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ایک بار دلہن بن چکی ہوں، دوبارہ کبھی نہیں بنوں گی۔میرا ایک ہی شوہر ہے جو اس وقت جیل میں ہے، میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی۔ راکھی ساونت کے دلہن کے روپ کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے شوٹ کے لئے دلہن کا روپ اختیار کیا ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today