رمیز راجا کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے پینشن کی منظوری

نجم سیٹھی نے رمیز راجا کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے پینشن کی منظوری دے دی۔فیصلہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کیا۔رمیز راجا نے خود پینشن کےلیے بورڈ سے رجوع کیا تھا، اب ہر ماہ پی سی بی رمیز راجا کو ایک لاکھ 54 ہزار روپے پینشن دے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی قائم کی، اس کے ساتھ ہی عبوری سلیکشن کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ شاہد خان آفریدی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین شپ ختم ہونے پر رمیز راجا اپنی اہلیت کی بنیاد پر پینشن لے سکیں گے، رمیز راجا ایک لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پینشں حاصل کریں گے,۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in