رمیز راجہ کی سری لنکن گلوکارہ کے ساتھ گانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے اپنی گائیکی کے ذریعے مداحوں کو حیران کردیا۔

رمیز راجہ اپنی کمنٹری کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، مگر ایک ویڈیو کے ذریعے سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ان کی گلوکاری کی مہارت بھی بری نہیں ہے۔

سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کے دوران رمیز راجہ نے معروف لنکن گلوکارہ یوہانی کے ساتھ ان کے مشہور زمانہ گانے ‘مانیکے مگے ہتھے’ گنگنانے کی کوشش کی۔

رمیز راجا اور یوہانی کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in