روس کا یوکرینی ڈرون حملے ناکام بنانے کا پھر دعویٰ

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ماسکو پر ڈرون حملے کیے ہیں جنہیں روس نے ناکام بنا دیا۔

  روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے تینوں ڈرون مار گرائے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں میں 2 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس حوالے سے یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماسکو پر ڈرون حملوں کا مقصد روسیوں کو متاثر کرنا تھا جنہوں نے فروری 2022ء میں یوکرین پر حملے کے بعد محسوس کیا کہ جنگ ابھی بہت دور ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ روسی حکّام کے یہ کہہ کر آنکھیں بند کرلینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہوں نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا کیونکہ کم ہو یا زیادہ حملوں میں کچھ نقصان تو لازمی ہوتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in