رہائش کے لحاظ سے کراچی دنیا کے بد ترین شہروں میں شامل



کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔ سال 2022 کیلئے یونٹ کے عالمی قابلِ رہائش انڈیکس میں کل 172 ممالک میں رہائش کے لحاظ سے کراچی 168 ویں نمبر پر ہے۔ ہر شہر میں استحکام، صحت کی سہولیات، ثقافت، ماحولیات، تعلیم اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کا پیمانہ جانچنے کیلئے 30؍ پوائنٹس رکھے گئے تھے جن کا معیاری اور مقداری عوامل کے تحت جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعداسکور کے تعین کیلئے ایک سے 100؍ تک نمبر رکھے گئے۔ اس پیمانے میں ایک کا مطلب بدترین جبکہ 100؍ کا مطلب مثالی ہے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ کراچی کا مجموعی اسکور 37.5 رہا۔ شہر کی صورتحال میں استحکام کے اشاریے پر شہر کا اسکور کافی کم رہا، صحت اور ثقافت کے معاملے میں اسکور 35.2؍، تعلیم کے معاملے میں 66.7؍ ماحولیات کا اسکور 35.2، جبکہ انفرا اسٹرکچر کے معاملے میں اسکور 51.8؍ رہا۔ اس لحاظ سے پاکستان کا اوسط اسکور 37.5؍ رہا جو مثالی اسکور سے نمایاں حد تک بہت دور ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “دمشق (شام) اور طرابلس (لیبیا)، لاگوس (نائیجیریا) بھی اس فہرست میں سب سے نیچے ہیں کیونکہ ان شہروں کو سماجی بدامنی، دہشت گردی اور تنازعات کا سامنا ہے۔ گزشتہ برسوں میں بھی کراچی کو سب سے کم رہائش پذیر شہروں میں شمار کیا جا چکا ہے

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in