ریاست ہوائی کے جنگلات میں آگ بھڑک جانے سے 6 افراد ھلاک ہو گئے۔

ریاست ہوائی کے جنگلات میں سمندری طوفان ڈورا کے باعث چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے پھیلنے والی آگ سے 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کاؤنٹی ماؤوی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، آگ لگنے کے باعث کم از کم 29 بجلی کے کھمبے گر گئے۔

میئر کاؤنٹی ماؤوی نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ سے متعدد املاک مکمل تباہ ہوگئیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in