ساڑھے 8 کروڑ کی شراب کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام.

گڈز ڈکلیریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمد شدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا۔کسٹمز حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کےلیے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھ دیا، جس پر سفارت خانے نے درآمدی سامان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال پر کنٹینر سے گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی، برآمد شدہ غیرملکی شراب کی مالیت 8 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کے دیگر مزید اركان كو پكڑنے كے لیے تفتیش اور کوشش جاری ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in