سرجری غلط ہونے کے سبب اداکارہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی.


ارجنٹائن کی ماڈل اور اداکارہ سلوینا لونا 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، نوجوان اداکارہ 2011ء میں ہونے والی غلط پلاسٹک سرجری کی پیچیدگیوں سے لڑ رہی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوینا لونا اسپتال میں داخل تھیں اور ماضی میں کروائی جانے والی ایک پلاسٹک سرجری کے غلط ہو جانے کے سبب گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

سلوینا لونا کے وکیل نے اداکارہ کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے امید نہ ہونے کا بیان دینے کے بعد اداکارہ کے خاندان کے افراد نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in