سعودی عرب :رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان

سعودی عرب میں سال 2023 کے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند کے مطابق رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔ (21 مارچ)منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریبا 9 منٹ پہلے چھپے گا۔انہوں نے بتایا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اسی لئے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی یہ ہی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in